اسلام آباد (محمد زاہد خان) اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ٹی سی ٹاور کے قریب تیندوے کی آمد، مٹر گشت ائیر پورٹ کے عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اُس وقت ہلچل مچ گئی جب ائیر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) ٹاور کے قریب اچانک ایک چیتا نظر آ گیا۔ تیندوے کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کے عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے بعد ائیرپورٹ کے مختلف حصوں میں دوڑیں لگ گئیں۔
ذرائع کے مطابق تیندوا ائیرپورٹ کے گراؤنڈ ایریا میں کچھ دیر تک گھومتا رہا، تاہم فوری طور پر وائلڈ لائف محکمے اور ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) کو اطلاع دی گئی۔ وائلڈ لائف ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تیندوے کو محفوظ طریقے سے قابو میں لے لیا۔
مزید پڑھیں: 2025 کا پہلا ایم پاکس کیس پشاور ائیر پورٹ سے رپورٹ
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیندوا ممکنہ طور پر قریبی جنگلات کے علاقے سے ائیرپورٹ کی حدود میں داخل ہوا۔ واقعے کے باعث کچھ دیر کے لیے ائیر ٹریفک کنٹرول عملہ اپنی جگہوں سے ہٹ گیا، تاہم ائیرپورٹ کی پروازوں کا شیڈول متاثر نہیں ہوا۔
سول ایوی ایشن حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ائیرپورٹ کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔











