پشاور(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دیدی گئی ،درخواست کے پی بار کونسل الیکشن کے امیدوار ایڈووکیٹ میاں صبغت اللہ شاہ کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہائیکورٹ کا دورہ ایسے وقت میں کررہے ہیں کہ جب کے پی بار کونسل کےانتخابات قریب ہیں۔
وزیر اعلیٰ کا ہائیکورٹ دورہ کے پی بار کونسل الیکشن میں انصاف لائرز فورم امیدواروں کی حمایت ظاہر کررہا ہے،وزیر اعلیٰ کی جانب سے جانبداری آئین کی خلاف ورزی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلےکے شدید جھٹکے
درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیر اعلیٰ صادق امین نہیں رہے، عہدے اور اسمبلی رکنیت سے ہٹایا جائے، وزیر اعلیٰ کو آئی ایل ایف امیدواروں کی حمایت اور ہائیکورٹ آمد سے روکا جائے۔
واضح رہے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کل (بدھ)پشاور ہائیکورٹ بار کی تقریب میں شریک ہونگے،وہ پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن تقریب سے خطاب کریں گے۔











