منگل,  28 اکتوبر 2025ء
شیخوپورہ، اسکول بس اور ٹرک میں تصادم، 21 بچے زخمی

شیخوپورہ(روشن پاکستان نیوز) اسکول بس اور ٹرک میں تصادم سے 21 بچے زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ المناک ٹریفک حادثہ شاہین ولاز سیم پل 5 اسٹار اسٹیل مل بائی پاس کے قریب پیش آیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک سے تصادم کے بعد اسکول بس سیم نالے میں جا گری، بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو بس سے نکال لیا گیا۔

حادثے میں 21 بچے زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق سات بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں، ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوری پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔

مزید پڑھیں: دریائے سوات حادثہ، عینی شاہدین نے دل دہلا دینے والا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

موقع پر پہنچ کر 6 زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دی گئی، 15 زخمی بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں