اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے وزیرِاعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے وزیرِاعظم کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پاکستان پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ کمیٹی کی سربراہی احسن اقبال کریں گے، جبکہ اراکین میں رانا ثنااللہ اور امیر مقام شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی کو آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے کتنے ارکان کی حمایت درکار ہے؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان آزاد کشمیر میں مشترکہ حکومت سازی پر مشاورت آئندہ چند روز میں شروع ہونے کا امکان ہے۔











