اتوار,  26 اکتوبر 2025ء
پیپلزپارٹی کو آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے کتنے ارکان کی حمایت درکار ہے؟
پیپلزپارٹی کو آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے کتنے ارکان کی حمایت درکار ہے؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کو آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے 27 ارکان کی حمایت درکار ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے پاس آزاد کشمیر اسمبلی میں 17 نشستیں ہیں جبکہ قانون اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان کی تعداد 9 ہے۔

ن لیگ کی حمایت سے پیپلزپارٹی کے پاس مجموعی تعداد 26 ہوجائے گی، ن لیگ نے حمایت نہ کی تو فارورڈ بلاک کی حمایت بڑھ جائے گی۔

پیپلزپارٹی قیادت نے حکمت عملی پر مشاور تیز کردی ہے اور فارورڈ بلاک ارکان سے رابطے جاری ہیں، چند روز میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ چند گھنٹوں قبل ایوان صدر میں پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی اجلاس ہوا جس میں پی پی نے آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے اور اب وہ وہاں اپنی حکومت بنانے جا رہی ہے، اس کے لیے آئندہ 72 گھنٹوں میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔

یہ پڑھیں: پیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی سحر کامران کی انسدادِ تمباکو نوشی کے حوالے سے بین الاقوامی اجلاس میں شرکت

اجلاس میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پارٹی کے دیگر رہنماؤں سمیت پی پی آزاد کشمیر کی قیادت نے شرکت کی۔

صدر زرداری کو کشمیری قیادت نے ان ہاؤس تبدیلی سے متعلق بریفنگ دی۔ پی پی آزاد کشمیر کی قیادت پہلے ہی چیئرمین بلاول بھٹو سے اس اقدام کی منظوری لے چکی تھی جب کہ صدر نے بھی اس کی منظوری دے دی۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، چوہدری یاسین اور سردار جاوید ایوب نے کہا کہ پی پی آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے جا رہی ہے، اس کے لیے ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں۔

مزید خبریں