هفته,  25 اکتوبر 2025ء
خواجہ آصف نے قومی ائیر لائن کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی بحالی کا افتتاح کردیا، پہلی پرواز آج مانچسٹر روانہ ہوگی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی ائیر لائن کے برطانیہ فلائٹ آپریشن بحالی کا افتتاح کردیا۔

پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازیں آج بحال ہونے جارہی ہیں اور آج 5 سال بعد اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز روانہ ہوگی۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی ائیر لائن کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی بحالی کے افتتاح کے موقع پر سفارتی عملےکو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا، 6 ماہ میں کتنے ارب کا منافع ہوا؟

انہوں نے کہا کہ سفارتی عملے کی کوششوں سے پابندی کا خاتمہ ہوا اور برطانوی ہائی کمشنر Jane Marriott کا تعاون اس عمل میں کلیدی رہا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے پر پابندی سے حکومت کو کافی نقصان ہوا، ہم نے قومی ائیر لائن کے معیار کو دوبارہ بحال کیا، جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے باعث قومی ائیرلائن پرپابندی لگی تھی۔

دوسری جانب برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد فیصل کا کہنا ہےکہ برطانیہ کے مزید شہروں کے لیے پروازوں کا آغاز بھی متوقع ہے۔

مزید خبریں