هفته,  25 اکتوبر 2025ء
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

راولپنڈی (عرفان حیدر) : اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کیے ہیں۔ پانچ مختلف کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان، جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 225 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی، جس کی مالیت 1 کروڑ 74 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

تعلیمی اداروں کے نزدیک کارروائیاں
جڑانوالہ موٹروے ٹول پلازہ فیصل آباد کے قریب ایک گاڑی سے 500 گرام ویڈ اور 200 گرام آئس برآمد کی گئی، جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں: اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

دیگر کارروائیاں
ترکئی ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی سے 33.6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی اور 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب بس میں سوار 2 خواتین کے قبضے سے 9.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
حیات آباد ٹول پلازہ لنک روڈ پشاور کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 1.1 کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔
شاکس جمرود سے جھاڑیوں میں چھپائی گئی 180 کلوگرام چرس بھی قبضے میں لی گئی۔

کارروائیوں کے بعد مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں