جمعه,  24 اکتوبر 2025ء
ہیلتھ ایشیا 2025 میں پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان کو پبلک ہیلتھ لیڈرشپ کے شعبے میں پہلا نیشنل ہیلتھ ایوارڈ

کراچی (روشن پاکستان نیوز) 22ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس کے موقع پر منعقدہ پہلے نیشنل ہیلتھ ایوارڈز میں پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان، وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی کو پبلک ہیلتھ لیڈرشپ کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیایہ تقریب 23 اکتوبر 2025 کو پی اے ایف کنونشن ہال، کراچی میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی فیڈرل ہیلتھ منسٹر سید مصطفیٰ کمال تھے۔ ایوارڈز کی یہ تقریب ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس کے زیرِ اہتمام اور فیڈرل منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن و اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے منعقد ہوئی تقریب میں ملک بھر سے نامور ماہرینِ صحت، پالیسی سازوں، ریسرچرز اور ادارہ جاتی نمائندوں نے شرکت کی ڈاکٹر زکی الدین احمد، کنوینر اور شریک بانی ہیلتھ ایشیا، نے اپنے خطاب میں کہاہمیں فخر ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ماہرین کو آج اس پلیٹ فارم کے ذریعے سراہا جا رہا ہے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے پبلک ہیلتھ میں قیادت اور ریسرچ کے میدان میں گراں قدر کردار ادا کیا ہےسید مصطفیٰ کمال وفاقی وزیر صحت نے اپنے خطاب میں کہاہیلتھ ایشیا جیسے عالمی معیار کے ایونٹس نہ صرف ہمارے ہیلتھ سسٹم کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ ماہرین کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ میں پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان کو ان کی غیر معمولی خدمات پر مبارکباد پیش کرتا ہوںایوارڈ وصول کرنے کے بعد پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہایہ ایوارڈ نہ صرف میری ذات کے لیے اعزاز ہے بلکہ پاکستان کے تمام پبلک ہیلتھ پروفیشنلز کی محنت کا اعتراف بھی ہے۔ میں اس اعزاز کو اپنی ٹیم اور طلبہ کے نام کرتا ہوں جو عوامی صحت کی بہتری کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں ہیلتھ ایشیا 2025 کے دوران 24 سے زائد بین الاقوامی مقررین اور 240 سے زائد قومی ماہرین نے مختلف سیشنز میں شرکت کی، جبکہ 200 سے زائد اداروں نے جدید طبی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کیاختتام پر، منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہیلتھ ایشیا مستقبل میں بھی پاکستان میں صحت کے شعبے میں جدت، تعاون اور پالیسی سطح پر بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید خبریں