اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف سے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران 1 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 26.577 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی۔
تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیاں:
ملتان میں شیرشاہ ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 6 کلوگرام آئس برآمد کی گئی جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
مانسہرہ کے علاقے دوراہا میں کالج کے قریب موٹرسائیکل سوار سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
اسلام آباد میں ایک یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.262 کلوگرام چرس ملی، جبکہ اٹک میں واقع یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 560 گرام چرس برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتے تھے۔
مزید پڑھیں: اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار
دیگر کارروائیاں:
ملتان ایئرپورٹ پر سری لنکا جانے والے مسافر کے قبضے سے 660 گرام آئس برآمد ہوئی۔
باچا خان ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 493 گرام آئس برآمد ہوئی، جس میں ملزم کے پیٹ سے 38 آئس بھرے کیپسول (180 گرام) اور جوتوں سے 313 گرام آئس شامل تھی۔
چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے آئے پارسل سے جوتوں میں چھپائی گئی 135 گرام ویڈ برآمد ہوئی، جب کہ ایک اور کارروائی میں برطانیہ سے آئے دوسرے پارسل سے 48 گرام ویڈ ملی۔
قصور کے علاقے بیدیاں کلاں روڈ پر گاڑی سے 9 کلو ہیروئن، 1 کواد کاپٹر، 6 بیٹریاں، 2 ڈیوائسز اور ایک چارجر برآمد کیے گئے، جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ہیڈ بلوکی (ضلع قصور) میں گاڑی سے 4.095 کلوگرام ہیروئن اور 2.5 کلوگرام آئس برآمد ہوئی، 2 ملزمان گرفتار ہوئے۔
راولپنڈی کے اڑیالہ روڈ پر ایک ملزم کے جوتوں سے 0.624 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں کے بعد انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔











