اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی سحر کامران نے سینئر صحافی طارق وارثی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں سحر کامران نے کہا کہ طارق وارثی ایک بااصول، باکردار اور ذمہ دار صحافی تھے جن کی وفات سے پاکستان کی صحافت کا ایک درخشاں باب بند ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ پیشہ ورانہ دیانت داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے، اور ان کی خدمات صحافتی دنیا میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: سحر کامران کا پی ٹی وی میں تنخواہوں کے فرق، احتساب اور مالی شفافیت نہ ہونے پر شدید احتجاج
سحر کامران نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے تاکہ وہ اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ طارق وارثی کی پیشہ ورانہ خدمات اور ان کا کردار پاکستانی صحافت کے لیے ایک مثال ہیں، جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوں گی۔