جمعرات,  23 اکتوبر 2025ء
پاکستان اور ہنگری کے سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل – وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی کی مبارکباد

اسلام آباد (عرفان حیدر) وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے پاکستان اور ہنگری کے درمیان سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اس موقع پر اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہنگری کے سفیر زولتان ورگا سمیت معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی اور ہنگری کے سفیر نے تقریب کے دوران دوستی کی علامت کے طور پر کیک کاٹا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان معیشت، تجارت، تعلیم، توانائی اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے، ٹیکنالوجی کے استعمال اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے ہنگری کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ اور پیوٹن کی ہنگری میں طے ملاقات منسوخ، لیکن کیوں؟

وزیرِ مملکت نے اسٹیپینڈیم ہنگیریکم اسکالرشپ پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تعلیمی پروگرام دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

بلال اظہر کیانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ہنگری عالمی سطح پر امن، خوشحالی اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے باہمی تعاون اور اشتراک عمل کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

مزید خبریں