بدھ,  22 اکتوبر 2025ء
مولانا محمد شیرانی نے 92 سال کی عمر میں دوسری شادی کر لی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں دوسری شادی کر لی۔

نجی چینل کے مطابق مولانا شیرانی کا نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ اسلام آباد میں ایک سادہ تقریب میں انجام پایا۔ علماء اور معزز شخصیات نے مولانا محمد خان شیرانی کو اس موقع پر مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں: شادی کے لیے ہیلی کاپٹر لینا ہے تو کرایہ کتنا ہوگا؟

مولانا شیرانی نے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کی دوسری شادی ہے، پہلی اہلیہ کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ 25 دسمبر 2020 کو پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے رکنیت منسوخ کرنے سے قبل وہ جے یو آئی (ف) کے سرکردہ رہنما تھے۔ اس کے بعد مولانا شیرانی نے جے یو آئی شیرانی کے نام سے ایک الگ دھڑا بنا لیا تھا۔ مولانا شیرانی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بھی رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں