اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان سال 2026 تا 2028 کی مدت کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب ہوگیا۔
پاکستان سمیت 14 ممالک اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے نئے رکن بن گئے ہیں۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل سے پاکستان اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے تمام ارکان کو آزاد قرار دیدیا
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان کی کامیابی عالمی سطح پر انسانی حقوق کے فروغ کا اعتراف ہے۔
اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔