منگل,  14 اکتوبر 2025ء
ہم افغانستان کے ساتھ معاملات طے کیے بغیر نہیں رہ سکتے: سلمان اکرم راجا

پشاور(روشن پاکستان نیوز) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کے ساتھ معاملات طے کیے بغیر نہیں رہ سکتے اور جب تک یہ بات چیت نہیں کریں گے امن نہیں ہوسکتا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اپوزیشن کا خیال تھا کہ ہماری پارٹی میں کوئی توڑپیدا کرسکتےہیں لیکن یہ بری طرح ناکام ہوچکے ہیں، اپوزیشن بچگانہ باتیں کررہی ہیں، جمہوری عمل آگے بڑھ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلف روکنےکا کوئی جواز نہیں، آج نہیں تو کل ہوجائےگا، سہیل آفریدی وزیر رہ چکے ہیں، تجربہ کار ٹیم ان کے اردگرد موجود ہے، تجربہ بلاول بھٹو کا کیا تھا؟ جو اب سہیل آفریدی پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: انتخابی نتائج کو رات کے اندھیرے میں تبدیل کیاگیا،پی ٹی آئی

سلمان اکرم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کا پاکستان پرحملہ افسوسناک ہے تاہم ہم افغانستان کےساتھ معاملات طے کیے بغیر نہیں رہ سکتے، افغانستان کے ساتھ سرحد بند بھی نہیں کرسکتے، معاش اور روزگار منسلک ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایسے حالات پیدا کرنے ہیں کہ افغانستان اور  پاکستان میں دہشتگردی نہ ہو، جب تک یہ بات چیت نہیں کریں گے امن نہیں ہوسکتا۔

مزید خبریں