اتوار,  12 اکتوبر 2025ء
لاہور سے اسلام آباد موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) لاہور سے اسلام آباد موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔

موٹر وے پولیس ذرائع کے مطابق ابو صابو اور ٹھوکر نیاز بیگ سے شہری اسلام آباد موٹر وے پر جا سکتے ہیں ، لاہور سے موٹروے ایم 2 اور 3 ٹریفک کیلئے کھلی ہے۔

دوسری جانب مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد میں کئی مقامات پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیئے گئے ہیں ، جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈا پور کا آفیشلی کوئی استعفیٰ نہیں آیا،گورنر: استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول ہوچکا ، پی ٹی آئی

راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بھی تین روز سے معطل ہے، فیض آباد میں تمام ہوٹل سیل کر دیئے گئے ہیں جس کے باعث کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں موبائل فون اور سیلولر انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے

مزید خبریں