هفته,  11 اکتوبر 2025ء
پیر کو فیصلہ کروں گا، استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے: گورنر کے پی

پشاور(روشن پاکستان نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے۔

اپنے بیان میں گورنر کا کہنا تھاکہ علی امین کا استعفیٰ موصول ہوگیا ہے اورپیر کو دفتر کھلنے پراس پر فیصلہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے۔

گورنر کے پی کا کہنا تھاکہ استعفیٰ ملنے کی رسید بھی دے چکاہوں، استعفیٰ علی امین کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے اور قانونی ٹیم جائزہ لے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈی آئی خان میں علی امین سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈا پور کا آفیشلی کوئی استعفیٰ نہیں آیا،گورنر: استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول ہوچکا ، پی ٹی آئی

خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ عمران خان نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا ہے۔

مزید خبریں