جمعرات,  09 اکتوبر 2025ء
سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(سعد عباسی) غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں شامل سابق سنیٹر مشتاق احمد اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔

مشتاق احمد خان اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد اردن پہنچے تھے ، آج عمان سے گلف ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔

شہریوں کی بڑی تعداد اسلام آباد ایئرپورٹ پر سابق سینیٹر مشتاق احمد کے استقبال کے لیے موجود تھی، شہریوں نے فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مزید پڑھیں: سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کر دیا گیا، اسحاق ڈار کی تصدیق

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گزشتہ شب اردن میں پاکستانی سفارتخانے نے  پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان، جنہیں اسرائیل نے گزشتہ ہفتے فلوٹیلا کو روکنے کے بعد حراست میں لیا تھا، بحفاظت پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم ایمن الصفدی کو فون کرکے مشتاق احمد کی عمان واپسی میں اردن کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں