جمعرات,  09 اکتوبر 2025ء
ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن ، 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ، میجر شہید

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ جھڑپ میں میجر بھی شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارجی مارے گئے ، فائرنگ کے تبادلے میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے میجرسبطین حیدر شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کر لی گئیں ، مارے جانے والے خوارجی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے میں ملوث تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان امریکا کیساتھ دیرینہ شراکت داری کو مزید گہرا کرنا چاہتا ہے، آرمی چیف

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں ممکنہ خوارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز اورکزئی میں آپریشن کے دوران 19 خوارج ہلاک ہو گئے تھے جبکہ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا تھا۔

مزید خبریں