بدھ,  01 اکتوبر 2025ء
تھنک ٹینکس کے سربراہان کا اکٹھا ہونا خوش آئند، قومی پالیسی سازی میں اہم کردار: سحرکامران

اسلام آباد (نمائندہ روشن پاکستان نیوز) – پاکستان کی ممتاز سیاسی رہنما اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود تھنک ٹینکس کے سربراہان کا ایک فریم میں اکٹھا ہونا نہایت خوش آئند ہے اور یہ تصویر واقعی ہزار الفاظ سے زیادہ مؤثر پیغام دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی اور علاقائی حالات میں تیزی سے بدلتے ہوئے منظرنامے کے پیش نظر قومی پالیسی سازی میں تھنک ٹینکس کا کردار مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان کے مختلف تھنک ٹینکس کے سربراہان کا ایک جگہ جمع ہو کر موجودہ چیلنجز، عالمی سیاسی تبدیلیوں اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں فوری امن اور اسرائیلی انخلا ناگزیر ہے، سحر کامران

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ ایسے ادارے ملک کو فکری رہنمائی فراہم کرتے ہیں اور پالیسی سازوں کو باخبر فیصلے کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اور پارلیمان کو تھنک ٹینکس کے نتائج اور سفارشات سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ مستقبل میں اس طرح کی مشاورت کا دائرہ کار مزید وسیع ہوگا تاکہ قومی مفادات کے تحفظ اور علاقائی امن کے فروغ کے لیے مؤثر حکمت عملی وضع کی جا سکے۔

مزید خبریں