منگل,  04 نومبر 2025ء
پی ایف یو جے کا سینئر صحافی امتیاز میر کے قاتلوں کی گرفتاری اور لواحقین کے لیے معاوضے کا مطالبہ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) نے کراچی میں چند روز قبل قتل ہونے والے سینئر صحافی امتیاز میر کے اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور مقتول صحافی کے خاندان کو معاوضہ فراہم کیا جائے۔

امتیاز میر کو کراچی کے علاقے کلا بورڈ میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار دی تھی، جس کے بعد وہ شدید زخمی حالت میں لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیے گئے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اتوار کے روز جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں: بونیر میں سیلاب متاثرین کے لیے پی ایف یو جے کی میڈیا کمیٹی سرگرم

پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور سیکریٹری جنرل ارشد انصاری نے اتوار کو جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ امتیاز میر ایک بااصول اور باکردار صحافی تھے، جنہوں نے ہمیشہ صحافتی اقدار کو مقدم رکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ صوبہ سندھ میں کسی صحافی کا پہلا قتل نہیں ہے، اس سے قبل بھی کئی بار ایسے افسوسناک واقعات پیش آ چکے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

ارشد انصاری نے بیان میں کہا:
“ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور مقتول صحافی کے خاندان کو مالی معاوضہ دیا جائے۔”

مزید خبریں