منگل,  04 نومبر 2025ء
‏کرک کے علاقے تھانہ شاہ سلیم درشہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 17 دہشت گردوں بمعہ بنگلہ دیشی دہشت گرد کو ہلاک کردیا

اسلام آباد (محمد زاہد خان) ‏کرک کے علاقے تھانہ شاہ سلیم درشہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 17 بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج دہشت گردوں جن میں افغانی دہشت گردوں بمعہ بنگلہ دیشی نیشنل دہشت گرد کو بھی ہلاک کردیا تفصیلات کے مطابق بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج دہشت گردوں کو کرک کے علاقے میں جہنم واصل کیا گیا ان ہلاک شدگان میں ایک کی شناخت بنگلہ دیشی شہری کے طور پر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کے قبضے سے بنگلہ دیش کا شناختی کارڈ، کرنسی اور دیگر سامان برآمد ہوا اس سے قبل بھی کارروائیوں کے دوران دو سے تین بنگالی شہری مارے جا چکے ہیں، جو مبینہ طور پر تبلیغی سرگرمیوں کے لیے افغانستان گئے تھے، تاہم شدت پسند گروہوں نے انہیں اپنے نیٹ ورک میں شامل کرلیا تھا۔ مزید برآں، چند ماہ قبل بنگلہ دیشی حکام نے دو افراد کو گرفتار کیا تھا جو شدت پسند گروپوں کے لیے لوگوں کو تیار کرکے بھرتی کرنے میں ملوث تھے۔

مزید پڑھیں: حالت جنگ ہو یا امن،پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

مزید خبریں