هفته,  23 نومبر 2024ء
رکن پنجاب اسمبلی اورمریم نوازکی قریبی ساتھی بشری بٹ پی ٹی آئی پر برس پڑیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)نو منتخب رکن اسمبلی پنجاب اورمریم نواز کی قریبی ساتھی بشر ی انجم بٹ کے گزشتہ دورحکومت کے خلاف پھٹ پڑیں اور کھری کھری سنادیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک گفتگومیں انہوں نے کہاکہ تقریبا چار ساڑھے چار سال بعد اسمبلی میں واپسی پر مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے، یہ جو چار ساڑھے چار سال ہم نے دیکھے ہیں ،یہ سیاست کے سیاہ ترین دن تھے ،لیکن کہنے کی بات یہ ہے کہ اب ہم آگئے ہیں اور آج تو خوشی کی یہ بات ہے کہ پنجاب اسمبلی میںپہلی دفعہ ایک خاتون ڈپٹی سپیکر کی نامزدگی کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تاریخ میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا،ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ایک خاتون وزیراعلیٰ پنجاب ہونگی ،اب مریم نواز نے وہ چارج بھی سنبھال لیا ہے اور اور پہلی دفعہ ایک وزیراعلی خاتون آرہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم خواتین کے لیے تو یہ بہت زیادہ خوشی کی بات ہے ،کیونکہ مریم نواز کے وزیراعلیٰ بننے سے ہم خواتین کو بہت زیادہ پاور ملے گی اور خاص طور پر ریزرو سیٹ والی خواتین کوپہلے اہمیت نہیں دی جاتی تھی اور میں ہمیشہ کہتی تھی کہ یہ سیٹیں بہت اہم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اب مریم بی بی کے یہاں جانے سے جو ریزرو سیٹ کی اہمیت کی کمی تھی وہ بھی پوری ہوگی اور اس کو غیر سنجیدہ لیا جاتا تھا یہ معاملہ بھی تبدیل ہوگا۔

مزیدپڑھیں:عمران خان کے خط کے باوجود آئی ایم ایف نے اپنا فیصلہ سنا دیا

صوبے کی ترقی خوشحالی ااورانتظامی امور کے حوالے سے ایک اور سوال کے جواب میں بشری نے کہا کہ مریم نواز نے کے سر پر اس کے والد نواز شریف اور اس کے چچا شہباز شریف کا ہاتھ ہے اور وہ ملک کی سیاسی صورتحال کو اور دیگر انتظامی امور کو بہتر جانتے ہیں وہ ان سے رہنمائی اور مشورہ لیں گی اور اس صوبے کو ہم نے مل کر بطور ٹیم کام کرنا ہے اوربہتر طریقے سے چلانا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم مریم بی بی کے شانہ بشانہ چلیں گے اور اس صوبے کی ترقی میں دن رات ایک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا بیانیہ صوبے کی ترقی،لوگوں کے لیے آسانیاں کرنا، غریب کی زندگی آسان بنانا ہے۔

مزید خبریں