سلام آباد(روشن پاکستان نیوز)نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی 24 فروری تا 27 فروری شام چار بجے سے چھ بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
سکروٹنی 28 فروری کو شام چار بجے سے لے کر چھ بجے تک کی جائیگی۔
اسی طرح عبوری لسٹ بھی 28 فروری کو رات 10 بجے جاری کردی جائیگی جبکہ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 29 فروری شام چار بجے سے لے کر چھ بجے تک جاری کیے جائیں گے۔
اعتراضات پر سماعت یکم مارچ شام چار بجے سے چھ بجے تک ہوگی۔
مزیدپڑھیں:عام انتخابات کے نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج
کاغذات نامزدگی کی واپسی یکم مارچ شام سات بجے تک ہوگی، امیدواروں کی حتمی فہرست بھی یکم مارچ کو رات 11 بجے آویزاں کر دی جائے گی۔
پولنگ ڈے سات مارچ صبح 10 بجے سے شام سات بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔
اس موقع پر چیئرمین الیکشن کمیٹی عاصم قدیر رانا نے واضح کیا کہ نیشنل پریس کلب آسلام اباد کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی کے لیے ایگزیکٹو باڈی کی فیس دوہزار روپے جبکہ گورننگ باڈی کی فیس ایک ہزار روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن کونسل ممبر نے اپنی سالانہ فیس جمع نہیں کروائی وہ نہ کسی امیدوار کے پروپوزل بن سکتے ہیں اور نہ ہی سکینڈر بننے کے حقدار ہوں گے۔











