هفته,  20  ستمبر 2025ء
اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف پولیس کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف پولیس کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (محمد زاہد خان) اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف پولیس نے بڑا فیصلہ کرلیا تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں مقدمات اور گرفتاریاں ہونگی بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی پرائیویٹ ہو یا سرکاری بلاتفریق کاروائی کی جائے گی تاہم آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی جانب سے ٹریفک پولیس کو واضع احکامات جاری کردئیے گئےسرکاری ڈرائیورز کی سہولت کیلئے انکے دفاتر میں ڈرائیورنگ لائسنس بنوانے کی سہولت بھی فراہم کردی گئی پولیس ذرائع کےمطابق یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں ڈرائیور اور گاڑی تھانے میں بند ہونگی مقدمات کے اندراج کے علاوہ لائسنس کے حصول تک کریکٹر سرٹفیکیٹ بھی جاری نہیں ہوگا گرفتار ہونے والے نجی یا سرکاری ڈرائیور کی شخصی ضمانت بھی نہیں ہوگی

مزی پڑھیں: الزامات ثابت نہ ہو سکے ، برطانیہ میں قومی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا مقدمہ خارج

مزید خبریں