بدھ,  05 نومبر 2025ء
عمران خان کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط انصاف کے لیے سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک
عمران خان کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط انصاف کے لیے سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک

اسلام آباد (محمد زاہد خان) عمران خان کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط انصاف کے لیے سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف کپتان عمران خان کا اپنی بہن علیمہ خانم کی وساطت سے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط” خط میں لکھا کہ سپریم کورٹ سے صرف 31 کلومیٹر کے فاصلے سے خط لکھ رہا ہوں مگر انصاف کے دروازے772 دنوں سے میرے اور میری اہلیہ کے لیے بند ہیں۔ 772 دنوں سے 9×11 کے پنجرے میں قید، جبری خاموشی، تنہائی اور بے ربط اذیت سہہ رہا ہوں۔ 300 سے زائد بے بنیاد، سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات کا سامنا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسا ظلم پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، جو میرے، میرے خاندان اور دنیا بھر میں موجود میرے حامیوں کے ساتھ کیا جا رہا ہے”۔

جناب چیف جسٹس اف سپریم کورٹ کیا یہ انصاف ہے اور میری دادرسی ہوگی یاد رہے کہ اس خط کا لکھا جانا اس وقت انصاف و عدل کے ایوانوں میں ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے کہ ایک سابق وزیراعظم پاکستان اور ایک عوامی مقبول پارٹی کے بانی کو بھی انصاف حاصل کرنے لے لیے سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک دینے کے لیے کیا کیا مشکلات درپیش ہیں ۔۔۔۔ کیا سپریم کورٹ عمران خان کے اس خط کا جواب دے گی اور کیا انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوۓ ایک مقبول و بڑی پارٹی کے لیڈر کو انصاف مل سکے گا اب اس بات کا فیصلہ چیف جسٹس اف پاکستان سپریم کورٹ نے کرنا ہے کہ وہ اس خط کو کس پہراۓ میں اور کس طرح لیتے ہیں اور کیا انصاف ہوتا ہوا دکھائی دے گا۔

عمران خان کا خط!

مزید پڑھیں:توشہ خانہ ٹو کیس عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف دو اہم گواہان کے بیانات میں جیولری سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف بیان قلم بند

مزید خبریں