جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
عمران خان کے خط کے باوجود آئی ایم ایف نے اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(روشن پاکستا ن نیوز)آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشنز جولی کوزیک نے کہا ہے کہ پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کو یقینی بنانے کے لیے نئی حکومت کے ساتھ پالیسیز پر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

میڈیا بریفنگ میں آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشنز جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی پیش رفت پر تبصرہ نہیں کروں گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ 11 جنوری کو آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے ریویو کی منظوری دی، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو 1.9 ارب ڈالرز جاری ہوئے۔

ڈائرکٹرکمیونی کیشنز آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ قرض پروگرام سے معاشی استحکام کی کوششوں میں مدد مل رہی ہے، قرض پروگرام میں مضبوط فوکس کمزور طبقے کا تحفظ ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام میں کتنے ارب ڈالر مانگنے والا ہے ؟ امریکی میگزین بلومبرگ کی جانب سے خبر آگئی

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں حکومت کے دور میں حکام نے معاشی استحکام کو برقرار رکھا، مہنگائی قابو میں رکھنے، زرِ مبادلہ بڑھانے کے لیے حکام نے سخت مانیٹری پالیسی پر عمل کیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News