بدھ,  17  ستمبر 2025ء
پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کی برطانوی ہائی کمیشن کی استقبالیہ تقریب میں شرکت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے نئی تعینات ہونے والی ہیڈ آف پولیٹیکل، محترمہ شارلٹ اوجناکا، اور ہیڈ آف فارن پالیسی، محترمہ کلیپسو ناش کا خیرمقدم کیا۔

سحر کامران نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ یہ تقریب ساتھیوں اور پرانے دوستوں سے دوبارہ ملاقات کا ایک بہترین موقع ثابت ہوئی۔ انہوں نے برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریئٹ سے ملاقات کو “ہمیشہ کی طرح خوشگوار تجربہ” قرار دیا۔

اس موقع پر ایک دلچسپ لمحہ اس وقت آیا جب سحر کامران کی اپنے سابقہ شاگرد اویس شاہ سے ملاقات ہوئی، جو اب برٹش ہائی کمیشن میں سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

سحر کامران نے تقریب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات کے تسلسل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، ملک کی اقتصادی اور ثقافتی روابط میں مزید بہتری آئے گی،سحرکامران

مزید خبریں