سلام آباد(روشن پاکستان نیوز)نیشنل پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2024-25 کے لیے الیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2024-25 کے لیے الیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔
گورننگ باڈی نے الیکشن میں حصہ لینے والے تمام گروپوںکے نمائندوں پر مشتمل 9 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی ہے۔
الیکشن کمیٹی کے چیئرمین عاصم قدیرراناہوں گے جبکہ کمیٹی کے دیگرممبران میں فاروق ملک، بشیر عثمانی، اصغر چوہدری، مرزا عبدالقدوس، چوہدری وقاص منیر، فیاض چوہدری اور عمر رضوان ڈار شامل ہوں گے۔
اس موقع پر کمیٹی کے چیئرمین عاصم قدیر نے کہا کہ انشاءاللہ ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی پروقار طریقے سے الیکشن کاانعقاد کیا جائے گا ۔