منگل,  16  ستمبر 2025ء
طوطے پالنے اور خرید و فروخت سے متعلق نیا قانونی مسودہ تیار

لاہور(روشن پاکستان نیوز) طوطے پالنے اور خرید و فروخت سے متعلق نیا قانونی مسودہ تیار کر لیا گیا،محکمہ وائلڈ لائف نے نئے قانون کی منظوری کیلئے مسودہ پنجاب کابینہ کو بھجوا دیا۔

مسودہ کے مطابق الیگزینڈرائن، روز رنگڈ، سلیٹی ہیڈڈ اور پلم ہیڈڈ طوطے اب رجسٹریشن میں آئیں گے،گھروں میں پالے گئے طوطے اب دوسرے شیڈول میں شامل ہوں گے۔

ہر طوطے کی رجسٹریشن کیلئے ایک ہزار روپے فیس رکھی گئی ہے،طوطے پالنے والوں کے لیے چھوٹے اور بڑے بریڈرز کی نئی کیٹیگری بھی بنائی گئی ہے۔

قانون کے مطابق طوطے صرف لائسنس یافتہ ڈیلرز کو بیچے جا سکیں گے،حکومت کا مقصد غیر قانونی خرید و فروخت روکنا اور پرندوں کا تحفظ ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر مزید سستا

مزید خبریں