منگل,  16  ستمبر 2025ء
چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کر لی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی۔

چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹا کرپی ٹی اے میں سینئر ممبر کو عارضی طور پر چیئرمین تعینات کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے محفوظ کیا فیصلہ آج جاری کیا،جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ میں بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

مزید خبریں