جمعرات,  11  ستمبر 2025ء
جلالپور پیروالا میں درختوں کا سہارا لیکر مدد کے منتظر سیلاب متاثرین کی ویڈیو وائرل

ملتان (روشن پاکستان نیوز)ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا میں درختوں کا سہارا لیکر مدد کے منتظر سیلاب متاثرین کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے 5 سے 6 سالہ بچی کو پانی میں اٹھا رکھا ہے، ریسکیو کی ٹیمیوں نے بچی اور دو افراد کو ریسکیو کیا۔

متاثرہ شخص نے ریسکیو اہلکار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فون کرتے ہیں کوئی نہیں آتا جس پر ریسکیو اہلکار نے جواب دیا ہم نے بہت چکر لگائے، لوگ کیوں نہیں نکلتے۔

متاثرہ شخص نے کہا میری کزن درخت پر تھی وہ اب وہاں نہیں ہے جس پر ریسکیو اہلکار کا کہنا تھا اسے بھی ڈھونڈتے ہیں۔

مزید پڑھیں: متاثرین کیلئے 20 لاکھ گھر بنا رہے ہیں ، سیلاب کا تنہا مقابلہ نہیں کر سکتے ، دنیا مدد کرے ، بلاول بھٹو

مزید خبریں