جمعرات,  11  ستمبر 2025ء
سیلاب کے باعث عازمین حج کی رجسٹریشن کی مدت میں توسیع

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  سیلاب کےباعث عازمین حج کی رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کردی گئی۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق وزارت کے پورٹل پررجسٹریشن جاری ہے جس میں   پہلے نجی اسکیم کے عازمین کو 8 ستمبر تک رجسٹریشن کا موقع دیا گیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اب تک 21 ہزار عازمین رجسٹریشن کرواچکے ہیں، نجی حج آپریٹرز کےکوٹے میں گزشتہ سال حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کو ترجیح دی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق نجی آپریٹرزبچ جانے والےکوٹے پرنئی درخواست وصول کرسکیں گے، عازمین گزشتہ سال جمع کرائی گئی رقم پربغیر اضافی اخراجات حج کرسکیں گے جب کہ نجی آپریٹرز گزشتہ سال کے عازمین کوبغیراضافی رقم حج پرلےجانےکے پابند ہیں۔

مزید پڑھیں: حجامہ: عرب دنیا اور عثمانی ترکوں کا ایک قدیم طریقہ علاج جسے جدید سائنس بھی تسلیم کر رہی ہے

ذرائع کا بتانا ہے کہ رقم واپس لینے والے عازمین گزشتہ سال کے پیکج پرحج نہیں کرسکیں گے۔

مزید خبریں