پیر,  08  ستمبر 2025ء
متاثرین کیلئے 20 لاکھ گھر بنا رہے ہیں ، سیلاب کا تنہا مقابلہ نہیں کر سکتے ، دنیا مدد کرے ، بلاول بھٹو

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیلاب کا تنہا مقابلہ نہیں کر سکتے، دُنیا ہماری مدد کرے۔

پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب ملک بھر میں تباہی مچا رہا ہے، مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں، ہم اپنے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں سب سے پہلا مرحلہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہے،وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کریں ، ہم سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ گھر بنا رہے ہیں، جنوبی پنجاب میں بھی سیلاب متاثرین کے لئے گھر بنائے جائیں۔

مزید پڑھیں: سیلاب پر کسی کا اختیار نہیں، بارشیں بھی غضب ڈھارہی ہیں، پنجاب میں صورتحال بگڑرہی ہے: عظمیٰ بخاری

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم سے درخواست ہے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بی آئی ایس پی کے تحت امداد پہنچائیں، مشکل وقت میں عوام کی مدد اور تعاون پیپلز پارٹی کے منشور میں شامل ہے۔

مزید خبریں