پیر,  08  ستمبر 2025ء
سیلاب پر کسی کا اختیار نہیں، بارشیں بھی غضب ڈھارہی ہیں، پنجاب میں صورتحال بگڑرہی ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور(روشن پاکستان نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے پنجاب میں سیلابی صورتحال بگڑ رہی ہے، سیلاب جنوبی پنجاب کے علاقوں میں پہنچ چکا ہے اور بارشیں بھی غضب ڈھا رہی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا سیلاب متاثرین کو بارش اور پانی سے مشکلات ہو رہی ہیں، حکومت نے اتنی بڑی آفت میں بہترین کام کیا، ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرنے جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے باعث پنجاب مں اب تک 60 افراد جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں، 4 ہزار335 دیہات اور 42 لاکھ افراد متاثر ہیں، 18 لاکھ 581 ایکٹر زرعی رقبہ متاثر ہوا جس کے باعث دالیں سبزیاں مہنگی ہوئی ہیں۔ 21 لاکھ افراد اور ساڑھے 15 لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

جن علاقوں میں ڈینگی مچھر کی شکایات ہیں وہاں اسپرےکرائے جا رہے ہیں، انتظامیہ کے ساتھ لوگ تعاون کریں، جہاں پانی کم ہونا شروع ہوا ہے وہاں انتظامیہ کی اجازت کے بغیر نہ جائیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سیلاب کے پانی پر کسی کا کوئی اختیار نہیں ہے، پنجاب میں سیلابی صورتحال بگڑ رہی ہے، چار ماہ سے نہ مون سون ختم ہو رہا ہے نہ لوگوں کی پریشانیاں، جنوبی پنجاب کے علاقوں میں سیلاب پہنچ گیا ہے، بارشیں بھی غضب ڈھا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا خان بیلا اور جلالپور کے علاقوں میں ایمرجنسی کی صورتحال تھی، لیکن ہمارے لوگ شاید سیلاب کو بھی سنجیدہ نہیں لے رہے، سیلاب کوئی دیکھنے یا فن کرنے کی چیز نہیں، لوگ سوشل میڈیا پر وڈیوز ڈال رہے ہیں اور پانی میں مستیاں کر رہے ہیں، یہ سیلاب موج مستی والی چیز نہیں، پانی کا بہاو بہت تیز ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا سیلاب زدہ علاقوں میں ڈینگی نے بھی سر اٹھانا شروع کر دیا ہے، عوام سے اپیل ہے ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سیلاب زدہ علاقوں میں فیومیگیشن ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: بارشوں کا سلسلہ 9 ستمبر تک جاری رہے گا، پی ڈی ایم اے

مزید خبریں