اتوار,  07  ستمبر 2025ء
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خان ٹو کیس کی سماعت کل ہو گی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل پیر کو اڈیالہ جیل میں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند کیس کی سماعت کریں گے، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت صبح 10 بجے اڈیالہ جیل میں ہو گی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے جائیں گے ، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلاء کی جانب سے گواہان پر جرح متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت پھر بغیر کارروائی کے ملتوی

مزید خبریں