اتوار,  07  ستمبر 2025ء
بارشوں کا سلسلہ 9 ستمبر تک جاری رہے گا، پی ڈی ایم اے

لاہور(روشن پاکستان نیوز) ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ 9 ستمبر تک مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اپنے ایک بیان  میں کہا کہ بہاولپور، بہاولنگر اور گجرات میں ابھی بارش ہو رہی ہے۔ اور ساتھ ہی پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ اور گجرات میں اربن فلڈنگ کی صورتحال ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے بھی دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تین دن موسلادھار بارشیں ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، بڑی پیشگوئی

ڈی جی پی ڈی ایم اے  نے کہا کہ گجرات کی بڑی سڑکیں کلیئر ہیں۔ اور اگلے 24 گھنٹوں میں گجرات کو کلیئر کر دیا جائے گا۔ گجرات کی کئی سڑکوں پر پانی نکالنے کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج اتوار کو صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ جس کے باعث موسم ٹھنڈا ہو گیا۔ تاہم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں