اتوار,  07  ستمبر 2025ء
ملک بھر میں یوم فضائیہ آج انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان ایئر فورس کا اہم کردار رہا۔

اس دن کو منانے کا مقصد ستمبر 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ ستمبر 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا۔

پاکستانی فضائیہ کا شمار دنیا کی دس بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے۔ اسی فورس نے 1965 کی جنگ میں وطن عزیز کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کے جانبازوں نے جرات و بہادری کے لازوال داستانیں رقم کیں۔

پاک فضائیہ نے 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان کے ساتھ 7 ستمبر کو اپنی جرات، مہارت اور بہادری کی تاریخ رقم کی۔ اس دن کا سب سے شاندار کارنامہ اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم کا تھا۔ جنہوں نے اپنے جنگی طیارے سے صرف چند منٹوں کے اندر دشمن کے 5 طیارے مار گرائے۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پاک بھارت جنگ میں 6 اور 7 ستمبر کو بھارتی فضائیہ کے 50 سے زائد طیارے گرا کر جنگ کا پانسہ پلٹ دیا تھا۔ پاک فضائیہ کے پائلٹوں نے اپنی حربی مہارت سے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان حیدر کی قبر پر پھول رکھنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے چاق و چوبند دستے نے راشد منہاس شہید کے مزار پر سلامی دی۔

ایئر وائس مارشل عامر شہزاد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے شہید راشد منہاس کی قبر پر پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی۔

مزید پڑھیں: فرخ خان کھوکھر کے اعزاز میں جے یو آئی کا شاندار ورکر کنونشن، اہم شخصیات کی شرکت، کارکنان کا جوش و جذبہ دیدنی

مزید خبریں