اتوار,  07  ستمبر 2025ء
وزیراعلیٰ سمیت 11منحرف ارکان پی ٹی آئی سے فارغ

گلگت(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر سمیت 11 مںحرف ارکان کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے فارغ کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر سمیت 11 اراکین کو پی ٹی آئی سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نے اراکین کو پارٹی سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

تحریک انصاف اپنے 2 ارکان کو پہلے ہی پارٹی سے فارغ کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چلاس میں گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ حاجی گلبر خان نے 23 جولائی 2023 کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وہ ٹکٹ پر پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک کے کے ذریعے منتخب ہوئے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

مزید خبریں