هفته,  06  ستمبر 2025ء
عید میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کیلئے 180 روز کی سزا معافی منظور

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عید میلاد النبی ﷺ کے پرمسرت موقع پر قیدیوں کے لیے 180 روز (6 ماہ) کی خصوصی سزا معافی منظور کر لی ہے۔

ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ معافی آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 45 کے تحت وزیراعظم کی مشاورت اور اتفاق رائے سے دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے ابتدائی طورپر100 روز کی سزا معافی کی سفارش کی تھی تاہم وزیراعظم اورصدرکی باہمی مشاورت کے بعد اس میں اضافہ کرکے مدت 180 دن کردی گئی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ خصوصی معافی ان قیدیوں پرلاگو ہو گی جو قانون کے مطابق مقررہ معیار پر پورا اترتے ہیں۔

تاہم قتل، دہشت گردی، ریاست سے غداری، جاسوسی اوربڑے مالیاتی جرائم میں ملوث قیدیوں پراس معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: منشیات سپلائر کو 10 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ

حکام کے مطابق یہ اقدام انسانی ہمدردی اور نبی کریم ﷺ کے یوم ولادت کی نسبت سے خصوصی رعایت کے طور پر کیا گیا ہے جس سے جیلوں پربوجھ بھی کم ہوگا اورمستحق قیدیوں کونیا موقع ملے گا۔

مزید خبریں