باجوڑ(روشن پاکستان نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے خارمیں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کرکٹ گراؤنڈ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ ہفتہ کی شام اس وقت پیش آیا جب مقامی بچے گراؤنڈ میں کرکٹ کھیل رہے تھے، اچانک زورداردھماکہ ہوا جس کے باعث کھیل کا ماحول خوف و ہراس میں تبدیل ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزمواد گراؤنڈ میں پہلے سے نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوا جس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان: وانا میں دھماکہ، 7 افراد زخمی
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسزنےعلاقے کوگھیرے میں لے کرشواہد اکٹھے کیے اورتفتیش کا آغازکردیا ہے، گراؤنڈ میں نصب مواد کے محرکات جاننے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کوبھی طلب کرلیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کوعوامی مقامات پرمحتاط رکھیں اورمشتبہ اشیاء کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔