هفته,  06  ستمبر 2025ء
دریائے چناب میں سیلاب متاثرین کو بچاتے ہوئے کشتی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق

جلالپور پیروالا(روشن پاکستان نیوز) تحصیل جلالپور پیروالا کے نواحی علاقے وچھہ سندیلہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سیلاب متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے والی کشتی دریائے چناب کے تیز بہاؤ میں الٹ گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں کم ازکم 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جن میں 4 معصوم بچے بھی شامل ہیں، کشتی میں 20 سے زائد افراد سوارتھے جنہیں سیلابی پانی سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

حادثے کے فوری بعد مقامی افراد اورریسکیو ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرامدادی کارروائیاں شروع کیں، اب تک کئی افراد کو زندہ نکالا جا چکا ہے، تاہم متعدد لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو 1122، پولیس اورمقامی رضاکارمشترکہ طور پرسرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، متاثرہ خاندانوں میں غم کی فضا چھا گئی۔

مزید پڑھیں: نائیجیریا میں کشتی ڈوبنے سے 60 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے

ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنرنے متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد اورتعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نوازکا کشتی ڈوبنے کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس اورلواحقین سے اظہار ہمدردی وتعزیت کی۔

مزید خبریں