بدھ,  03  ستمبر 2025ء
پنجاب میں سیلاب سے 13 لاکھ ایکڑ سے زائد فصلیں تباہ، زرعی معیشت بحران کا شکار

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب میں حالیہ سیلابی ریلوں نے صوبے کی زرعی معیشت کوشدید نقصان پہنچایا ہے۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث 13 لاکھ 26 ہزارایکڑ سے زائد زرعی رقبہ زیرِآب آ کرمکمل یا جزوی طورپرتباہ ہوچکا ہے جس کے باعث غذائی قلت اور زرعی بحران کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

اعداد و شمارکے مطابق فیصل آباد ڈویژن سب سے زیادہ متاثرہوا، جہاں 3 لاکھ 23 ہزار 215 ایکڑ پرکھڑی فصلیں زیرِآب آئیں۔

گوجرانوالہ ڈویژن میں 2 لاکھ 62 ہزار 862 ایکڑ، جب کہ گجرات میں 2 لاکھ 38 ہزار 416 ایکڑ زرعی رقبہ متاثر ہوا۔

ساہیوال میں 1 لاکھ 37 ہزار ایکڑ، بہاولپور میں 1 لاکھ 45 ہزار ایکڑ، لاہور میں 99 ہزار 421 ایکڑ، ملتان میں 58 ہزار439 ایکڑ، ڈی جی خان میں 49 ہزار 165 ایکڑ اورسرگودھا میں 12 ہزار 73 ایکڑ فصلیں تباہ ہوئیں۔

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کپاس، دھان، گنے اور چارے کی فصلوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے، جس سے نہ صرف کسانوں کا روزگارخطرے میں ہے بلکہ صوبے کی غذائی خودکفالت بھی شدید متاثر ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلئے فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ

کسان طبقہ شدید پریشانی میں مبتلا ہے اورحکومتی امداد کا منتظرہے، ماہرین نے حکومت سے فوری بحالی، مالی امداد اورآئندہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے جامع منصوبہ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں