بدھ,  03  ستمبر 2025ء
پاکستان اور افغانستان میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
پاکستان اور افغانستان میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اور افغانستان میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے ہیں۔

پشاور،خیبراورمہمند میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اس کے علاوہ اسلام آباد، سوات ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی زلزلہ آیا۔زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت5.4ریکارڈ کی گئی،مرکز افغانستان میں 12کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

اس کے علاوہ افغانستان میں بھی دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،جس کی شدت 5.5 تھی۔قبل ازیں آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

یاد رہے گزشتہ شب بھی رات 12 بج کر 17 منٹ پر زلزلہ آیا تھا،جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی،مرکز افغانستان جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ کیوں اور کیسے آتا ہے؟

ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے۔

زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

زلزلہ قشر الارض سے توانائی کے اچانک اخراج کی وجہ سے رونما ہوتا ہے، يہ توانائی اکثر آتش فشانی لاوے کی شکل ميں سطح زمين پر نمودار ہوتی ہے،زیادہ تر زلزلے فالٹ زون میں آتے ہیں، جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی یا رگڑتی ہیں۔

پلیٹوں کے رگڑنے یا ٹکرانے کے اثرات عام طور پر زمین کی سطح پر محسوس نہیں ہوتے لیکن اس کے نتیجے میں ان پلیٹوں کے درمیان شدید تناؤ پیدا ہوجاتا ہے۔ جب یہ تناؤ تیزی سے خارج ہوتا ہے تو شدید لرزش پیدا ہوتی ہے جسے سائزمک ویوز یعنی زلزلے کی لہر کہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں خوفناک زلزلہ – 500 سے زائد جاں بحق، 1300 سے زائد زخمی

ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔

مزید خبریں