اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آرمڈ فورسز پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں جنرل عادل اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں طبی تعلیم اور صحت عامہ کے شعبے میں تحقیق کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
جنرل عادل نے مسلح افواج کے میڈیکل اداروں میں جاری تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی جانب سے پبلک ہیلتھ کے میدان میں کیے گئے اقدامات اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔
دونوں اداروں کے درمیان مشترکہ تحقیقی منصوبے اور تربیتی پروگرامز شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا، جن کا مقصد پاکستان میں صحت عامہ اور میڈیکل ایجوکیشن کے نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد: سوشل میڈیا پر خود کو خاتون ظاہر کرکے نازیبا مواد حاصل کرنے والا ملزم گرفتار