پیر,  01  ستمبر 2025ء
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت پھر بغیر کارروائی کے ملتوی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ایک مرتبہ پھر بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ جج شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کرنا تھی ، عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو سماعت ملتوی ہونے سے مطلع کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی نئی تاریخ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ کیس کی آخری سماعت 26 اگست کو اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی جس کے بعد 27 اور 30 اگست کی تاریخ پر کیس کو بغیر سنے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: مانچسٹر میں عمران خان کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے اعزاز میں تحریک انصاف برطانیہ کا شاندار ظہرانہ، اوورسیز پاکستانیوں کا عزم و حمایت کا مظاہرہ

مزید خبریں