اتوار,  31  اگست 2025ء
یوٹیلٹی اسٹورز آج سے بند ، ملازمین کیلئے 28 ارب روپے کا پیکیج تیار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حکومت نے آج سے ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز سروس بند اور ملازمین کیلئے پیکج کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 1971میں یوٹیلیٹی اسٹورز قائم کیے گئے، یوٹیلیٹی اسٹورز کے بزنس میں ماہانہ 60 کروڑ کا نقصان ہوتا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پرآج 31 اگست سے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کا خسارہ کم کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی، یوٹیلیٹی اسٹورز کے کنٹریکٹ ملازمین مجموعی طور پر 28 ارب روپے کا پیکیج دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے اثاثوں کو نیلام کیا جائے گا، یوٹیلیٹی اسٹورز کے 11 ہزار سے زائد ملازمین کے لیے پیکیج تیار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید احتجاج

مزید خبریں