بہاولنگر(روشن پاکستان نیوز) دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے باعث بہاولنگر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری و نجی اسکول ، کالجز اور جامعات 5 ستمبر تک بند رہیں گے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ اکیڈمیز اور ٹیوشن سینٹرز میں بھی سرگرمیاں معطل رہیں گی، مراسلے مطابق تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ دریائے راوی، چناب اور ستلج میں شدید سیلاب کے باعث کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: جنوبی کوریا: اسکولوں میں اسمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی عائد