اتوار,  31  اگست 2025ء
اسلام آباد: بحریہ ٹاؤن فیز 4 کے سیوک سینٹر میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں افراد گرفتار

اسلام آباد (سعد عباسی) تھانہ لوہی بھیر پولیس نے رات گئے بحریہ ٹاؤن فیز 4 کے کمرشل ایریا سیوک سینٹر میں واقع متعدد اسپا سینٹرز پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 60 سے 70 افراد کو گرفتار کر لیا۔

آپریشن کی نگرانی ایس پی سوان زون کیپٹن (ر) خرم اشرف نے کی، جبکہ ایس ایچ او لوہی بھیر فواد خالد نے پولیس ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے رات 1 بجے کے بعد چھاپے مارے۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف غیر اخلاقی سرگرمیوں کے تحت 8 مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ یہ کارروائی اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں جاری جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔

ایس ایچ او لوہی بھیر فواد خالد نے کہا کہ:

“پولیس عوام کے تعاون سے جرائم کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے، اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔”

ذرائع کے مطابق، چھاپے کے دوران پولیس نے شواہد بھی تحویل میں لیے ہیں جنہیں قانونی کارروائی کا حصہ بنایا جائے گا۔

پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کی نشاندہی کے لیے پولیس کو اطلاع دیں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔

مزید پڑھیں: سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اے این ایف کی بڑی کارروائی: بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ گروہ کے دو کارندے گرفتار

مزید خبریں