هفته,  30  اگست 2025ء
بلوچستان بھر میں ایک مرتبہ پھر انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) کوئٹہ سیمت بلوچستان بھر میں ایک مرتبہ پھر انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی، حکومتی سطع پر موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کیے جانے کی کوئی وجہ بھی صارفین کو نہیں بتائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات ایک بار پھر اچانک معطل کردی گئی، موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطلی کے بعد تاحال حکومتی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

تاہم اب ذرائع سے خبر سامنے آئی ہے کہ آج اور 6 ستمبر کو انٹرنیٹ سروس بند رہے گی جس کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، انٹرنیٹ انفراسٹرکچر پر رائٹ آف وے فیس ختم

موبائل فون انٹرنیٹ سروس صوبے کے بیشتر اضلاع میں یکم آگست سے معطل ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے موبائل انٹرنیٹ بندش کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت میں صوبے بھر میں نیٹ سروس بحال کرنے کے احکامات دیے تھے جس کے بعد موبائل نیٹ سروس بحال کردی گئی تھی۔

تاہم دوبادہ موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطلی سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

مزید خبریں