اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
یاد رہے کہ لاہور تھانہ سرور روڈ پولیس نے جناح ہاؤس کیس میں ملزم شیر شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلئے فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ
بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج یا کل شیر شاہ کی ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ علیمہ بی بی نے پہلے سے وضاحت کر دی ہے کہ ہمارا بہن بھائی کا رشتہ ہے، اختلافات کی بات درست نہیں۔